Monday November 25, 2024

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے

پشاور: ملک میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد عوام میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے مگرخیبر پختونخوا اسمبلی کے اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے انوکھا راستہ اپنا لیا ، رکن صوبائی اسمبلی اپنی گاڑی کی بجائے رکشے میں اسمبلی اجلاس کے لیے آئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے لئے پیسے نہیں ہیں ، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے۔ سردار رنجیت سنگھ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے سے رکشہ کا کرایہ بھی بڑھ گیاہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے تک فی لیٹر ہوگئی۔

طالب علم بدفعلی کیس،عزیز الرحمان تین سال تک ہر ہفتے بدفعلی کرتا رہا ملزم نے وفاقی المدارس میں اثر و رسوخ کی بنا پر متاثرہ طالب علم کو بدفعلی پر راضی کیا

مریم نواز کی تقریریں سیاست میں شدت پیدا کرتی ہیں جس سے پارٹی کی سیاست کو نقصان ہوتا ہے۔۔۔لیگی رہنما رانا تنویر کا اعتراف

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ، نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش پر پی سی بی نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

FOLLOW US