Sunday January 19, 2025

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ، نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش پر پی سی بی نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم پاکستان میں دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں ، ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جاناتھا اور شائقین نے سٹیڈیم پہنچنا شروع کر دیاتھا لیکن میچ سے چند لمحے قبل نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے تھریٹ الرٹ کو بنیاد بنا کر فوری دورہ منسوخ کر کے واپسی کا اعلان کر دیا جس نے پاکستان کرکٹ کو شدید دھچکا پہنچایا ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ منسوخ کرنے پر میدان میں آگئے ، خاموشی توڑتے ہوئے اس عمل کو ’ شرمناک قرار ‘ دیدیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی میں جانے کا اعلان کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ 17 اکتوبر سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہاہے اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ بھی دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس کیلئے انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شیڈول ہے جس پر خطرات منڈلانے لگ گئے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ منسوخ کرنے پر میدان میں آگئے ، خاموشی توڑتے ہوئے اس عمل کو ’ شرمناک قرار ‘ دیدیا

عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بد فعلی کی،۹افراد بطور گواہ پیش ، سنسنی خیز انکشافات ،سب کچھ اُگل دیا

FOLLOW US