Monday January 20, 2025

لاہور ائیر پورٹ پر اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش ، جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی پرواز کے اڑان بھرتے ہی اس کو لیزر لائٹ سے حملے کا نشانہ بنا یا گیا جس کے باعث جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ہم نیوز کے مطابق اس سلسلے میں نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے جس پر پولیس نے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہورہی تھی جب اسے لیزر لائٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ لیزر لائٹ سے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو نشانہ بنانے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور تحفہ بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری

شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ، ایسی خبر آگئی کہ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ جائے

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

FOLLOW US