لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے ، سوموار سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کل(سوموار کو ) گوجرانولہ جائیں گے ،شہباز شریف منگل کے روز ملتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف بدھ کے روز ساہیوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورکر کنونشن میں شرکت کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف 28ستمبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پنجاب بھر میں ن لیگ کو متحرک کرنے کے لئے مرحلہ وار اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ آج ہی وہ کراچی کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچیں ہیں ۔
امریکی ائیرپورٹ پر روکے جانے کا معاملہ ، شہریار آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا