Monday November 25, 2024

نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا لیکن بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان کے حق میں کھڑا ہونا شروع، ڈیوڈ ویزہ نے پیغام جاری کر دیا

لاہور : نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان ملتوی کر دیاہے اور آج ٹیم واپس جارہی ہے تاہم جس سے پاکستان کی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا گیاہے تاہم اس کے خلاف دنیا بھر کے معروف کرکٹرز پاکستان کے حق میں میدان میں آ رہے ہیں اور کھل کر پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کر تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے معروف کھلاڑی ” ڈیوڈ ویزہ “ نے بھی میدان میں آتے ہوئے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی تعریف کی ہے اور کہا کہ ” میں نے ہمیشہ پاکستان میں مزہ کیا ہے ، اس کے لوگ خوش آمدید کہنے والے ہیں اور سیکیورٹی پاکستان میں کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا ۔“آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہو گی کہ ڈیوڈ ویزہ نے اپنی تصویر بھی لاہور قلندرز کی کٹ پہن کر لگا رکھی ہے۔

۳ بڑے خطرات جو اسرائیل پاکستان محسوس کرتےہیں

پاک نیوزی لینڈ سیریز معاملے میں برطانوی یا امریکی ایجنسی ملوث ہیںسینئر صحافی کا دعویٰ

ٹویٹر پر ڈیوڈ یزہ کے نام سے فیک اکاﺅنٹ بھی چلائے جارہے ہیں جس کی ٹویٹ کو انہوں نے ری ٹویٹ کیا اور واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاﺅنٹ جعلی ہے ۔ آپ کو یہاں پر یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل سری لنکا کے کھلاڑی پریرا اور ڈیرین سیمی سمیت متعدد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے حق میں سامنے آئے اور سیکیورٹی صورتحال کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔ نان فائلر کے ماہانہ ۱۰ ہزار تک کے بل پر ۱۰ فیضد اور ۷۵ہزار سے زائد بل پر ۳۵فیضد ٹیکس لاگو وہوگا

FOLLOW US