Sunday May 5, 2024

پاکستانی سفیر کی افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات

افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفیر کے مطابق افغان وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران افراد کے تبادلے، معیشت اور انسانی امداد سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ پاکستانی سفیر اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران خصوصی کارگو فلائٹس کے ذریعے پاکستان کی جانب سے خوراک اور ادویات پر مشتمل امداد کی تین کھیپ پڑوسی ملک پہنچائی جا چکی ہیں۔

کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان، مہوش حیات نے نیب کے ’اشتہار‘ میں کام کے کتنے پیسے لیے؟

بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھیجی گئی رقوم پر ٹیکس ختم

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

FOLLOW US