Thursday March 28, 2024

این سی اوسی کا لاہور سمیت 6 اضلاع میں 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں بہتری پر18اضلاع میں سکول کھولنے کا اعلان کردیا، ان اضلاع میں 16ستمبر سے 50فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھل جائیں گے، لاہور سمیت 6اضلاع میں سکول کھولنے اور پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ 21ستمبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کوویڈ19 کے مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کوویڈ19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

اسد عمر نے کہا کہ 24میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں، مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔ ملک کے 24 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ان اضلاع میں کورونا پابندیاں نرم کردی ہیں، ان اضلاع کے اندر 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے جائیں گے۔ انٹر بس سروس کو بھی 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔پارکس اور جمز بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے جائیں گے۔ اس کے برعکس این سی اوسی نے 6 اضلاع میں پہلے کی طرح بندشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان 6 اضلا ع میں پنجاب سے لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں، جبکہ خیبرپختونخواہ کا ایک ضلع بنوں شامل ہے۔

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

ان 6 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے 16ستمبر سے 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رہیں گی، 21 ستمبر کو دوبارہ این سی اوسی کے اجلاس میں ان 6 اضلاع میں کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ان 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کررات 10 بجے تک کیا جارہا ہے،عوامی اجتماعات میں صرف 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ 30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، ایسے کام جس سے وہ دوسروں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ان سے روکنا شروع کردیں گے، آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ نیچے آرہا ہے ، مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ 15 روز میں رجحان میں مزید استحکام آئے گا، کورونا کیسز میں کمی آئیگی جس سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا، بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی ہے جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا

FOLLOW US