Saturday April 20, 2024

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر سیاسی اپوزیشن کشکول لیے جگہ جگہ عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی ہے،ملکی فلاح سے بے نیاز ساری اپوزیشن کا اصل مدعا و مقصد صرف این آر او کی کلین چٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے حکومتی ادوار میں تو یہ لٹیروں کا ٹولہ کسی پروگریسو ریفارمز کے معاملے پر اکٹھا نہ ہو سکا،آج جب حکومت ہر معاملے میں جامع ریفارمز پر عمل پیرا ہے، اپوزیشن اس کام میں بھی روڑے اٹکا رہی ہے،سنگل نیشنل کریکولم، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پی ایم ڈی اے نئے پاکستان کی بنیاد بنیں گے، اپوزیشن بخوبی جانتی ہے کہ نئے پاکستان میں طرزِ کہن پہ اڑنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

’پاکستان نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا‘ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے واضح کردیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ کمزور اداروں سے اپنی جیبیں بھریں اور عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا، پنجاب سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی پیپلز پارٹی کےلاڈلےبلاول زرداری بھی بزدارحکومت پرتنقید کررہےہیں،دوسری جانب گندم پر اپنے آقاں کو سبسڈی دینے والے شاہد خاقان عباسی کامیاب حکومتی زرعی پالیسی پر بول رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، اپوزیشن ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے پھر بھی ان کے عوامی حمایت کشکول میں کچھ نہیں آئے گا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی،

آئی فون 13 کی تصاویر سامنے آگئیں ، کتنے رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسکے نئے فیچر کونسے ہیں؟ آپ بھی جانیں

FOLLOW US