اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
سب سے زیادہ بارش لاہور (ائیر پورٹ 25 ، لکشمی چوک ، تاج پورہ 15، گلشن ِراوی 14، گلبرگ 11، مغل پورہ 08 ، سٹی06، اپر مال 04 ،اقبال ٹاؤن 03 ، جوہر ٹاؤن02 ، شاہی قلعہ،ثمن آباد 01) ، اوکاڑہ 01 ،خیبر پختونخوا: پاراچنار 10 ، گلگت بلتستان:بگروٹ 03 اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43، سبی41 اورلسبیلہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان