Sunday January 19, 2025

خیبر پختونخوا ؛ آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گھروں پر گری جس کے باعث 3 گھر تباہ ہو گئے مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور اس دوران 11 افراد لقمہ اجل بن گئے ، افسوسناک واقعے اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ادھر بنگلہ دیش میں شادی کی ایک تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعے کی وجہ سے افسوسناک حد تک ہلاکتیں ہوگئیں، ج جہاں آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے کے باعث آخری اطلاعات تک 16 افراد ہلاک ہو چکے تھے جب کہ دُلہا سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ان دنوں مون سون سیزن کی زد میں ہے،

فیصل آباد؛ 4 پولیس اہلکاروں کی کار سوار مرد و خاتون سے بدسلوکی‘ چاروں اہلکار گرفتار

جس کی وجہ سے اکثر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا سب سے افسوسناک اور تباہ کن واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس یکم ستمبر کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے سوئچ یارڈ پر آسمانی بجلی گر گئی ، جس کے باعث کے الیکٹرک کے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور کراچی کا 80فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، تاہم آسما نی بجلی گرنے سے سسٹم محفوظ رہا ، جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے یارڈ پر آسمانی بجلی گر نے سے 500کے وی کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی فراہمی تعطل آیا،جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے سسٹم محفوظ رہا، تاہم بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔ بتایا گیا کہ کراچی میں کے الیکٹرک میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے سسٹم بیٹھ گیا ، کے الیکٹرک کے 1900میں سے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں کراچی کا 80فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، بجلی بند ہونے سے شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی جو کہ بعد ازاں این ٹی ڈی ایس سے کے ای کو بجلی بحال کردی گئی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US