Tuesday April 23, 2024

اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ سیل علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کے13 سب سیکٹرز میں 32 گلیوں کو آج شام کو سیل کردیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے علاقوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ڈی ایچ او کی ہدایت پر اسلام آباد کی 32 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کے 13 سب سیکٹرز میں 32 گلیوں کو آج شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیکٹر جی سکس ون میں 5 گلیوں کو اور جی 6 ٹو میں ایک گلی کو سیل کیا جائے گا۔ سیکٹر جی سیون ٹو میں 2 گلیوں کو اور سیکٹر جی 9 تھری میں 4 گلیوں کو سیل کیا جائیگا، اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 ٹو کی ایک گلی کو اورسیکٹر جی 11 ٹو کی 5 گلیوں کو سیل کیا جائیگا،سیکٹر جی 13 ٹو کی 3 گلیوں کو اورسیکٹر ایف 7 ون کی 2 گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

سیکٹر ایف 10 ٹو کی 2 گلیاں، سیکٹر ای 11ٹو کی 2 گلیاں، سیکٹر آئی 8 فور کی 2 ، سیکٹر آئی 9 فور کی 2 اور سیکٹر آئی 10 ٹو کی ایک گلی کو سیل کیا جائے گا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 121 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی۔ کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 662 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 181 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 1 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 73 ہزار 783 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

عمر شریف کیلئے بھارت سے معروف کامیڈین جونی لیور نے پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US