Monday January 20, 2025

گڑھی خدا بخش میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر حملہ

لاڑکانہ : گڑھی خدا بخش میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے حملہ کردیا ۔ پی ٹی آئی کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے، پیپلزپارٹی کے غنڈوں کی جانب سے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ جلسہ گاہ اور جلسہ کے منتظمین کے گھر پر بھی جیالوں کا حملہ اور توڑ پھوڑ کرکے شرکا کو زخمی کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو جلسے سے قبل آگاہ کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

شہزاد رائے کے گانے میں ماڈلنگ کرنے والے شخص کو پی ٹی آئی حکومت نے وزیر لگا دیا

پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ میں جلسے میں شرکت کے لیے جارہا تھا،پولیس کو پیشگی اطلاع کے باوجود سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، جلسہ گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور منتظمین پر تشدد کیا گیا،ڈکٹیٹروں کی پیداوار جماعت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت اور پولیس کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، زرداری کی قیادت میں ڈاکو اور بلاول کی قیادت میں بدمعاش تربیت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پیپلزپارٹی سندھ میں حالات خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جلسوں اور شمولیتوں سے پیپلز پارٹی کی بزدل قیادت خوف میں مبتلا ہے ،پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے چیئرمین کی طرح بدتہذیبی بدتمیزی کی مثال قائم کررہے ہیں۔

جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

FOLLOW US