Sunday January 19, 2025

مینار پاکستان واقعہ، عدالت کاشناخت نہ ہونے والے 98ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: عدالت نے مینار پاکستان کیس میں گرفتار کئے جانے والے 98ملزمان کو شناخت پریڈکے دوران شناخت نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق ضلعی کچہری میں مجسٹریٹ حسن سرفراز نے مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 98ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ 98 ملزمان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ؟ ،ملزمان کو جیل بھجوانے سے پہلے کون سے ثبوت لیے گئے ؟، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ان 98ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا گیا تھا کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہوئی۔

آزاد کشمیر کی صدارت مجھے سونپی جائے، تنویر الیاس کی 8 ساتھیوں سمیت مستفعی ہونے کی دھمکی

بعدازاں عدالت نے شناخت نہ ہونے والے98 ملزمان کا نام کیس سے خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ دست درازی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات بھی سامنے آئے تھے ،عائشہ نے کل 10 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں 4 ایسے بھی تھے، جو 6، 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں اور انہیں شناخت پریڈ کے اصول کے تحت پکڑے گئے ملزموں میں شامل کیا گیا تھا

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی

لاہور میں شہری نے 8 سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی،ملزم گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US