Wednesday May 15, 2024

معروف ٹک ٹاکر کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

پشاور : معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو گولیاں مار دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر وفا حسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔وفا حسین بھتیجے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔فائرنگ کا واقعہ ڈڈیال کے علاقے میں پیش آیا۔آزاد کشمیر نژاد برطانوی ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے وفا حسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ملزم نے مزید تفتیش کرے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزم کی جانب سے وفا حسین پر فائرنگ کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔ملزم سے پولیس کی تفتیش کے بعد اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذاتی معاملہ ہے، کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا، خرم لغاری کا خاتون کے الزامات پر ردِعمل

واضح رہے کہ طبیہ المعروف وفا حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ برطانیہ میں میقم ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفا نے بھتیجے پر پرس سے 20 ہزار روپے چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ٹک ٹاکر مسکان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ کو قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا تھا جہاں پر نامعلوم افراد نے کارپر فائرنگ کر کے 4 افراد کو نشانہ بنایا تھا جو تمام ٹک ٹاکرز تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے کی گئی، جو مسکان شیخ کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے تھے۔بعدازاں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ کے واقعے متعلق مفصل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بچے پیش آیا۔واردات میں ایک موٹرسائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا،سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی۔

بسم اللہ پاکستان !! یوم آزادی کے موقع پر رکشہ سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنیوالے ملزم کی تصویر جاری ہونے پر اقرارالحسن ایک بار پھر میدان میں آگئے

رکشا بندھن کا تہوار ۔۔ہندو سینیٹر کرشنا کولہی نے بلاول بھٹو کوراکھی باندھی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

News Source: UrduPoint

FOLLOW US