Sunday November 24, 2024

مینارپاکستان واقعے میں71 سالہ بزرگ کو گرفتار کرنے والے تمام اہلکار معطل

لاہور: سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ 71 سالہ بزرگ کو گرفتار کرنے والوں کو معطل کردیا ہے، مینارپاکستان کیس میں 71 سالہ بزرگ کو غلطی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، جب بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جاتی ہیں تو غلطی بھی ہوسکتی ہے، جس نے بزرگ کو گرفتار کیا اس کو شوکاز نوٹس دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رکشے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ماں اور بیٹی کیساتھ یہ واقعہ لنک روڈ طرز پر دلخراش واقعہ پیش ہے، ماں بیٹی وہاڑی میلسی سے آرہی تھیں، چوہنگ میں اتر کر رکشہ لیا ، رکشے کا نمبر ایل ای یو 4882 تھا، اس رکشے میں دو لوگ سوار ہوگئے، رکشے والے نے بتایا کہ یہ ہیلپر ہے، انہوں نے کینٹ کی طرف جانا تھا، رکشے والے نے ڈیفنس روڈ کی طرف جانے کی بجائے ایل ڈی اے ایونیوون کی طرف رکشہ موڑ کر خالی پلاٹوں کے پاس رکشہ روکا اور وہاں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ان میں ایک ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ، پہلے بھی دو بار ریپ کیس کے مقدمات ہیں۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر سرکاری رہائش گاہ میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا

ملزمان دوران گینگ ریپ ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان زیادتی کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، اب اس میں 392 دفعہ بھی لگا دی ہے۔ یہ واقعہ بھی موٹروے لنک روڈ واقعے کی طرح دلخراش ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مینارپاکستان کیس میں 71 سالہ بزرگ کو غلطی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، جب بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جاتی ہیں تو غلطی بھی ہوسکتی ہے، جس نے بزرگ کو گرفتار کیا اس کو شوکاز نوٹس دیا اور معطل بھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،زیادتی کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مایاعلی کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی ﷺ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

FOLLOW US