Monday January 20, 2025

شازیہ عطاء مری کا وزیراعظم پر سنگین الزام ،ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کے کھلاڑی آگ بگولہ ہو جائیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ تباہی سرکارپاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی( پی ایم ڈی اے) کےذریعےاپنےجرائم پرپردہ ڈالناچاہتی ہے، عمران خان اپنے سارے ’شیرو ‘ پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شازیہ عطاءمری کا اپنے بیان میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں۔انہوں نے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا، جبکہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی۔ شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے، ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا ، پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے۔

لگتا ہے یہ تصاویر کسی موبائل ریپئرنگ شاپ سے لیک ہوئیں،میری اب کوئی اورتصویر یا ویڈیو نہیں آئے گی، معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ

افغانستان میں اسلامی روایات کا احترام کریں، اسلامی کپڑے پہنیں، چین کی اپنے شہریوں کو ہدایت

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

FOLLOW US