Monday January 20, 2025

لگتا ہے یہ تصاویر کسی موبائل ریپئرنگ شاپ سے لیک ہوئیں،میری اب کوئی اورتصویر یا ویڈیو نہیں آئے گی، معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ

لاہور : بعض اوقات میں گھر میں فیملی کے ساتھ دھوتی اور بنیان میں بھی ہوتا ہوں، لگتا ہے یہ تصاویر کسی موبائل ریپئرنگ شاپ سے لیک ہوئیں،میری اب کوئی اورتصویر یا ویڈیو نہیں آئے گی، قاسم علی شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل تصاویر پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم علی شاہ بذات خود اپنی سیلفی لے رہے ہیں اور اپنی تصویر لیتے وقت اُنہوں نے لباس زیب تن نہیں کیا ہوا۔ اِن تصاویر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کھلبلی سی مچ گئی تھی۔ قاسم علی شاہ کے کیوں پاکستان میں بہت سے چاہنے والے ہیں، اس وجہ سے عوام کی رائے دو حصوں میں منقسم ہو گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

ایک ایسا گروہ سامنے آیا جس نے قاسم علی شاہ کی بھرپور حمایت کی اور تصاویر لیک کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایک ایسا گروہ بھی سوشل میڈیا پر ان وائرل تصاویر کمنٹس اور پوسٹس کرتا نظر آیا ہے جو قاسم علی شاہ کی مزید تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ تاہم اب موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے یوٹیوب اور فیس بُک پر موجود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی کوئی بھی دوسری تصویر اور ویڈیوز سامنے نہیں آئیں گی، کیونکہ انہوں نے صرف لیک ہونے والی تصاویر ہی اپنے کیمرے سے بنائی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور تین چار سال پرانی ہیں، یہ میری تصاویر کہیں نہ کہیں سے چوری ہوئیں اور پھر لیک کردی گئیں۔اس دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔قاسم شاہ کا کہنا تھاکہ گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھر کے اندر کی تصاویر میں قابل اعتراض کیا ہے؟ ان تصاویر پر جو تبصرے کیے جارہے ہیں، ان میں عوام کو انتظار کرایا جارہا ہے کہ مزید تصاویر بھی آنی ہیں۔

افغانستان میں اسلامی روایات کا احترام کریں، اسلامی کپڑے پہنیں، چین کی اپنے شہریوں کو ہدایت

مزید تصاویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ میری مزید تصاویر فیملی کے ہمراہ آسکتی ہیں کیونکہ یہ لیک ہوئی ہیں، میری ایسی کوئی نازیبا تصاویر نہیں آئیں گی۔ قاسم علی شاہ نے مزید کیا کہا آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں معروف شخصیات کی نجی تصاویر وائرل ہونے کا ایک رجحان بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی معروف عالم دین مفتی قوی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں، جس میں اُنہیں نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اِسی طرح معروف ماڈل رابی پیرزادہ کی بھی نجی تصاویر کسی نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں۔ بعدازاں رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی تصاویر موبائل رپیئر کرنے والے نے لیک کیں۔

FOLLOW US