Monday January 20, 2025

بہاولنگر دستی بم حملہ ، ڈاکٹر شہباز گل نے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا پردہ چاک کردیا

اسلام آباد: بہاولنگر میں محرم کے ماتمی جلوس پر ہونے والے دستی بم حملے پر حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور بہادر افواج نے ہمیشہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام کیا، انشاللہ اس بار بھی دشمن نامراد ناکام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بہاولنگر کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پاکستان کے بیرونی دشمن ملک میں فرقہ وارانہ فسادات اور تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی قوم ہے،قوم اور بہادر افواج نے ہمیشہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام کیا ہے ،انشاللہ اس بار بھی دشمن نامراد ناکام ہوگا۔ یادرہے کہ بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی میں محرم کے جلوس پر ہونے والے کریکر دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق اور 59کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

’شریعت میں حلالہ سینٹر کا تصور موجود نہیں ،ایسے اداروں کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی‘

مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کا تعلق کس شعبے سے ہے؟

اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟

FOLLOW US