Thursday May 9, 2024

پی آئی اے کی ایک اور پرواز افغانستان سے مسافروں کو لے کر پہنچ گئی ، یہ کب روانہ ہوئی ؟ جانئے

اسلام آباد : پی آئی اے کا کابل کیلئے آپریشن بحال ہوگیا، خصوصی طیارہ افغان دارالحکومت سے مسافر لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ کلیئرنس کیلئے جہاز کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا، پرواز کیلئے ایئر پورٹ انتظامیہ سے خصوصی اجازت لی گئی۔ پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا۔ پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی، نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز تھی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں۔ پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہی۔

اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟

پی ائی اے کے سچوئیشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی گی۔ مواصلاتی نظام کے استعمال سے پی آئی اے انتظامیہ، عملے اور زمین پر موجود سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہی۔ وزیراعظم و دیگر اعلی حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا۔

حکومت کے 3 سال مکمل، عمران خان کی محنت کے نتائج آنا شروع ہوگئے، اب ہرسال پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔

مردوں کی نیندمیں بولنے کی عادت سے سے بیویاں کیاکچھ پتالگا سکتی ہیں؟ایساانکشاف جس سے شادی شدہ مردوں کےہوش اڑ جائیں گے

FOLLOW US