Monday January 20, 2025

ہماری ٹرافی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے: شاہد آفریدی مجھے اپنے کھلاڑیوں، عملے پر فخر ہے، یہ میرے لیے یادگار جیت ہے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں چیمپئن بننے پر کہا کہ یہ جیت ان کی زندگی کی ایک یادگار جیت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے پر فخر ہے ، یہ میرے لیے ایک یادگار جیت ہے، کے پی ایل ایک حیرت انگیز طور پر منظم ایونٹ تھا، مجھے یقین ہے کہ اگلے سال کے پی ایل مزید بڑا اور بہتر ہوگا‘۔ شاہد آفریدی نے پاک فوج کی شاندار حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

مینار پاکستان میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جو آج ہم جیتے ہیں یہ آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کیلئے ہے۔ واضح رہے کہ راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی ہے۔ کشمیر پریمئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔ راولا کوٹ ہاکس نے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم حریف ٹیم صرف 162 رنز ہی بنا سکی۔ راولا کوٹ ہاکس کے کاشف علی نے نمایاں بلے بازی کرتے ہوئے 54 رنز بنائے جبکہ بسم اللہ خان 30، صاحبزادہ فرحان 28 اور محمد عمر نے 17 رنز بنائے۔ راولا کوٹ کے کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسین طلعت اور آصف آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف نے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 29، محمد وسیم نے 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ فیلڈنگ کی بات کی جائے تو مظفر آباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ لی۔

میرے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں بچی،ڈھائی گھنٹے زدوکوب کیا گیا،جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں پر پر زخموں کے نشانات موجود نہ ہوں

https://twitter.com/taimoorze/status/1427708789592055814?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1427708789592055814%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-08-18%2Fnews-2881835.html

FOLLOW US