Sunday November 24, 2024

9 محرم الحرام، ملک بھرمیں جلوس و مجالس کا انعقاد ، بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل

لاہور:ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کوشہداکربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرسکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔لاہور کا جلوس پانڈو سٹریٹ سے اور اسلام آباد کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جبکہ روہڑی میں 500 سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیہ کا جلوس امام شاہ عراق سے برآمد ہوکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداران حسین شرکت کررہے ہیں۔ کوئٹہ میں 9 محرم الحرام 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن 1 بجے امام بارگاہ ناصر العزاءسے برآمد ہو گا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ناصر العزاءپر ہی اختتام پذیر ہو گا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز کے 4 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مجھے لگ رہا تھا کہ رن وے پر گاڑیاں کھڑی کر کے جہاز کاراستہ بند کر دیا جائے گا سینکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والے جانباز پائلٹ کی چشم کشا داستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی افغان وفد سے ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دوٹوک پیغام دیدیا

امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بے امنی اور تباہ شدہ گھرچھوڑکر جاتی ہے، چین افغان جنگ میںبدترین ناکامی پر چین کی امریکا پر شدید تنقید

FOLLOW US