Wednesday May 8, 2024

کابل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے پائلٹ کا بڑا کار نامہ

کابل:کابل ائیرپورٹ پر پاکستانی انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، ائیربس طیارہ سفارت کاروں سمیت 170 مسافروں کو لینے کابل پہنچا مگر حالات اچانک ہی خراب ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابقاس سے پہلے کہ ائیرپورٹ پر موجود ہزاروں افراد ہلہ بولتے، پائلٹ مقصود بجارانی نے کنٹرول ٹاور سے اجازت لیے بغیر ہی طیارہ ا±ڑایا اور تمام مسافروں کو بحفاظت پاکستان لے آئے۔ اس وقت کابل سے نکلنے والے بہت لوگ ہیں مگر وہاں جانے کیلئے کوئی تیار نہیں ،ایسے میں سفارت کاروں سمیت 170 کو حفاظت کے ساتھ پاکستان واپس لانا وہ ذمے داری تھی جسے پورا کرنے کیلئے پی آئی اے کا ائیر بس طیارہ خالی ہی اسلام آباد سے کابل پہنچا۔ اس صورتحال پر فضائی میزبان نے اپنے ساتھیوں سے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔طیارے کو ائیر پورٹ پر ڈھائی گھنٹے رکنا تھا لیکن ایک طرف انتظار کے گھنٹے بڑھے تو دوسری طرف ناگہانی حملے کا خوف بڑھا۔کابل ائیرپورٹ پر موجود پی آئی اے کے ایک دوسرے بوئنگ 777 نے تو اڑان بھر لی لیکن ائیربس طیارے کو روک لیا گیا۔

کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بڑی مشکل میں پھنس گئی را نے پاکستان کے خلاف 87 کیمپ بنائے جن میں 66 افغانستان سے آپریٹ ہوتے تھے

حالات تیزی کے ساتھ بگڑرہے تھےایسے میں کنٹرول ٹاور سے پیغام ملا کہ اپنا فیصلہ خود کریں، یہ ایک غیر متوقع پیغام تھا تاہم کیپٹن مقصود بجارانی نے حواس پر قابو رکھا اور وقت ضائع کیے بغیر ٹیک آف کا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ کپیٹن مقصود بجارانی اور طیارے کے عملے نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔اگر بروقت فیصلہ نہ کیا ہوتا تو لوگ اسی طرح پی آئی اے کے طیارے کے پیچھے دوڑ رہے ہوتے جس طر ح امریکی طیارے کے ساتھ ہوا ہے۔

خواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب بالکل نہ ڈریں خواتین ڈاکٹرز بلا خوف کام جاری رکھیں،طالبان کمانڈر کا بیان

FOLLOW US