Monday January 20, 2025

پیپلز پارٹی بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی قمر زمان کائرہ نے دو اہم رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے بعد بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں، جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں ملے گی۔جہانگیر ترین گروپ سے کوئی رابطہ میرے علم میں نہیں ہے۔ حکومت پہلے دن سے ترین گروپ کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی،جہانگیر ترین گروپ سے صرف ایک شخص ٹوٹا ہے،باقی ساتھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترین گروپ کی اب وہ حیثیت نہیں رہے گی انہیں کوئی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارگردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔

اپنی گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا کیونکہ کمزور انگریزی کی وجہ سے وہ شدید پریشانی میں تھی

سندھ میں کئی شعبوں میں پیپلز پارٹی کی کارگردگی اچھی رہی۔ ن لیگ میں دو مختلف بیانیے کھل کر سامنے آ گئے ہیں ان کا ووٹر مایوس ہے۔ہم پورا پنجاب فتح کرنے کی بات نہیں کر رہے لیکن اپنی اصل پوزیشن ضرور بحال کریں گے۔ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔واضح رہے کہ 8اگست2021 کو پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرا ئیں، مسلم لیگ ن کے 2سینئر رہنماؤں ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔ اس موقع پر ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ذوالفقارعلی بھٹوکے ساتھ مل کرکام کیا ہے، آج میں اپنے والد کی پارٹی میں جارہا ہوں، نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سےعزت چاہیے لیکن ہمیں نواز شریف نے بےعزت کیا۔

عمران خان نے نوجوانوں کی کون سی ویڈیودیکھنے کامشورہ دے دیا؟جس نے ان کی زندگی بدل دی

ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیسرے نمبر کی پارٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے ترجیح دی گئی، ن لیگ کے 22 سے23 اراکین کے باوجود ہمیں حکومت بنانے نہیں دی گئی۔سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ زرداری خاندان سے بہت پرانا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر بادکہہ دیا،بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قد آور شخصیت نہیں ہے۔

FOLLOW US