اسلام آباد:عوامی راج پارٹی کے صدر اور سابق رکن اسمبلی جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جمشید دستی نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی منکوحہ پشاور کی رہائشی ہے اور مہمند قبیلے سے تعلق رکھتی ہے۔ فی الحال انہوں نے نکاح کیا ہے جبکہ رخصتی مارچ 2022ءمیں ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق جمشید دستی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو 10ہزار روپے حق مہر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کر رکھا ہے۔ان کاکہناتھاکہ دعا کریں یہ حکومت چلی جائے تو رخصتی کروں ، مہنگائی کے باعث ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔
واضح رہے کہ جمشید دستی نے رواں سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ 2021ءمیں شادی کر لیں گے۔ ان کی طرف سے کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں وہ دوست احباب کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ ایک تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہے ہوتے ہیں۔ایک اور تصویر میں وہ گلے میں مالا پہنے اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔
پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف ن لیگ کی مضبوط نشست چھیننے سے صرف چند قدم دور