Monday January 20, 2025

ہندو برادری کے نوجوان کی بکری سے شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی

ڈگری (ویب ڈیسک) میر پور خاص کے علاقے ڈگری میں ہندوبرادری میں نوجوان کی شادی بکری سے ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے کی حدود یونین کونسل پبن میں کچھ دن پہلے ایک بھگت پپو بھیل کی جانب سے بھیل برادری کے نوجوان کی شادی ایک بکری سے کرائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے۔ ویڈیو میں بھیل برادری کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے ـ پولیس کے مطابق بھیل برادری کے نوجوان نے ہندو مذہب کے مطابق 7 پھیرے بھی لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈگری کے نواحی گاں مندرانوالا میں پیش آیا، شادی کے موقع پر نوجوان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کرانے والے بھگت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد پارہ نے دوسر ی بار کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا ؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

FOLLOW US