Wednesday January 22, 2025

کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے،انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی صورت پیپلز پارٹی کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

اسلام آباد : انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی صورت پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل راٹھور نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔ اپنے بیان میں فیصل راٹھور نے کہاکہ انتخابات پر شب خون مارا گیا تو کشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا، ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ پر شب خون مارنے کا منفی پیغام کشمیر کے دونوں جانب جائے گا، کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے، کارکنان سے کہوں گا پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے 5 اگست کے شب خون پر روایتی تقریر سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن ویسے ہی مودی کی یار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی کا حال دیکھ کر ہم نیا آزاد کشمیر نہیں بنانا چاہتے۔

”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا

آزاد کشمیر الیکشن ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی

FOLLOW US