Wednesday January 22, 2025

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کرنے کیلئے مسافروں پر نئی پابندی عائد کر د ی فضائی سفر کرنے کیلئے ویکسن لگوانا لازمی ہو گا

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک مرتبہ پھر تشویشناک اضافہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کرنے کیلئے مسافروں پر نئی پابندی عائد کر دی- تفصیلات کےمطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے سر اٹھا لیا ہے- کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہی، جبکہ اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ فضائی سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو ویکسن لازما لگوانا ہو گی- اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک سفر کرنے کیلئے بھی ویکسین لازمی ہے- 18 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو اپنا ویکسین سرٹیفیکٹ لازما دکھانا ہو گا- پاکستان آنے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بھی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا- واضح رہے کہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اس لیے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

مہوش حیات کی وزیرا عظم بننے کی خواہش، کس سیاسی جماعت سے متاثر ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی دس لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں۔ نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں۔ افغانستان میں 160 اور بنگلہ دیش میں 113 فی ملین اموات ہوئیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورو نا اموات صرف 102 فی ملین اموات ہوئیں۔ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 551 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

FOLLOW US