Monday May 13, 2024

ایمرٹس ایئر لائن نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی

یو اے ای : متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پروازوں کی منسوخی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائیرلائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 14 دنوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی دوسرے راستے سے یو اے ای میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر، مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد

خیال رہے کہ اس سے قبل اتحاد ائیرلائن نے بھی پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک سے پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کی تھی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 1547 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریض 6 لاکھ 67 ہزار 80 ہوگئے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد 1519 رہی اب کل صحت یاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار 753 ہوچکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 1910 ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 64 ہزار 110 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔یاد رہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

عرب ملک کا ایک بزرگ 118سال کی عمر میں باپ بن گیا، وہ روزانہ کیا چیز بنا کر پیتا ہے،جادوئی نسخہ سامنے آگیا

FOLLOW US