فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

   
   

اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ملک کی مشہور ترین فیصل مسجد کو جمعہ کے روز سیل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ناصرف فیصل مسجد کو سیل کر دیا بلکہ مسجد انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس سے قبل صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

نور مقدم اور عثمان مرزا کیس ملک و قوم کیلئے بدنامی کا سبب بنے ہیں علمائے کرام کا دونوں کیسز کو دہشتگردی کی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر صدر مملکت نے نوٹس لیا ، خط میں کہاگیاکہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات ازحد ضروری ہیں، متعلقہ اداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔ خط میں کہاگیا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے ۔

فحش فلموں کے کیس میں پولیس نے شلپا شیٹی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ۔محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں تقریباً دس خواتین کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ ذرائع
سیکیورٹی ادارے حرکت میں ، ملک بھر میں 2دنوں کیلئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ، وجہ کیا بنی ؟
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی ہیٹرک ، ایک بار پھر عالمی رہنماؤں پر بازی لے گئے
اسلام آباد میں جلسے جلوس، مجالس اور وال چاکنگ پر پابندی عائد دفعہ 144نافذ.پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا
ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات پرخاران کے قریب کامیاب آپریشن ۔ 2 کمانڈروں سمیت 6دہشت گرد جہنم واصل ۔آئی ایس پی آر

سپورٹس
عمر اکمل کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی شروع کردی
وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ عمران خان کی کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس
پاکستان نے انگلینڈ کی کرکٹ بچائی، ہم ان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے، سابق انگلش کپتان بھی بول پڑے
بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے
سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy