Sunday November 24, 2024

پاکستانی زمین نے خزانہ اُگلنا شروع کر دیا، ایک اور مقام سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستانی زمین نے خزانہ اُگلنا شروع کر دیا، ایک اور مقام سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت پاکستانی زمین نے خزانہ اُگلنا شروع کر دیا! چند ہی دنوں بعد ایک اور خوشخبری، ایک اور مقام سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میر پور خاص سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ میر پور خاص سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق میر پور خاص سندھ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے اور 0 اعشاریہ 28 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ میر پور خاص باقہ بلاک ون میں 2550 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس میں

یاجوج ماجوج پوری دنیا میں تباہی مچائیں اور پھر کس پہاڑ کے پاس آکر رک جائیں گے ؟

سے 360 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکے گا۔26 نومبر کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کی جو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشنسے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہاؤ والے دباؤ پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے۔ رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع تھی۔جس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

چودھری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی تیاریاں کر لیں

FOLLOW US