Wednesday May 1, 2024

چودھری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی تیاریاں کر لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثارنے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر غور شروع کردیا ہے۔ سینئرملکی صحافی اورتجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثارنے تحریک انصاف میں شامل ہونے کےلئے اپنے قریبی دوستوں سے سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ہارون الرشید کا کہناہے کہ چودھری نثارکو اب لگتا ہے کہ انھوںنے اپنی سیاست کےپچھلے تین سال ضائع کیے ہیں۔ اور اب انھیں اپنی روبہ زوال ہوتی ہوئی سیاست کو زندہ کرنا ہے۔عمران خان نے چودھری نثار کوپی ٹی آئی میں شامل ہونےکی باضابطہ طور پر دعوت دی تھی اور یہ بھی سننے میں آیا تھا کہ

چلتے رکشے میں طالبہ کو ہراساں کرنیوالا موٹرسائیکل سوار نوجوان گرفتار لیکن اس کی شناخت کیسے ہوئی؟ پتہ چل گیا

انھیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔لیکن چودھری نثار اپنے سخت بیانات کے باوجود اپنے دیرینہ رفیق میاں نوازشریف کو نہیں چھوڑناچاہتے تھے۔انھیں 35سال ایک پارٹی کے ساتھ گزارنے کے بعد پارٹی بدل سیاستدان کی چھاپ لگوانا ٹھیک نہیں لگ رہا تھا لیکن نوازشریف کے بیانیے سے انحراف کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)میں ان کی واپسی ناممکن ہو چکی تھی۔ پارٹی نے انھیں الیکشن کاٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا۔جس کے بعد انھوںنے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور انھیں اپنے حلقے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی 20رینکنگ، محمد رضوان پہلی مرتبہ ٹاپ 10بلے بازوں میں شامل ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار

FOLLOW US