Sunday January 19, 2025

فحش فلمیں بنانے کا الزام ، شلپا شیٹھی کے شوہر 23 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے الزام مین 23 جولائی تک پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز راج کندرا کو عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا مبینہ فحش فلمیں بنا رہے ہیں اور اس لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے فروری میں مٹی کے گرین پارک بنگلے پر چھاپہ مارا تو وہاں فحش فلموں کی شوٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں ،پولیس کے مطابق راج کندرا پورن فلموں کے اہم ملزم ہیں ، پولیس کے پاس ان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں ۔پولیس نے راج کندرا کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ، بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ راج کندرا ’ہاٹ شاٹس‘ ایپ کے کام سے باخبر رہنے اور مالی لین دین کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لے رہے تھے۔ انھوں نے تین واٹس ایپ گروپ بھی بنائے جن کے ایڈمن وہ خود تھے۔

فیصل آباد میں ہر سال 50 جانور قربان کرکے غریبوں میں بانٹنے والا خاندان توجہ کر مرکز بن گیا

عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا ، شہبازگل

FOLLOW US