Sunday January 19, 2025

قومی کرکٹر حسن علی کے اشتہاری بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور : قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو گوجرانولہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا، خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔ یاد رہے کہ حسن علی ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں وہ جمعہ کو شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 27 سالہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کی۔حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان 40 سال کی عمر میں دوبارہ منگنی کرلی جلد ہی شادی بھی کررہی ہے ماہرہ کی چند نئی تصاویر

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دیدی

News Sources: Dailyqudrat

FOLLOW US