پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دیدی

   
   

ناٹنگھم : پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پراعتماد آغاز کیا۔ کپتان بابراعظم نے 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ،دوسرے اینڈ سے محمد رضوان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ محمد رضوان اور بابراعظم نے پہلی وکٹ پر 150 رنز کی بہترین شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، نئے آنے والے بلے باز صہیب مقصود نے پہلی ہی گیند پر چوکا مارا اور 7 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،بابراعظم نے 49 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ویلی کی گیند پر بیئرسٹو کےہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر12.42 فیصد ہوگئی چینی، گھی، آٹا، دودھ، انڈے، سبزیوں سمیت 23 اشیاء مہنگی ہوگئیں۔

محمد حفیط اور فخر زمان نے سکور 221 تک پہنچایا، فخرزمان نے ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 8 گیندوں پر 26، محمد حفیظ نے 10 گیندوں پر ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم نے 2 گیندوں پر 3 رنز بنائے تھے، وہ وکٹوں کے درمیان دوڑ لگاتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 232 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اعظم خان نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک چوکے کی مدد سے3 گیندوں پر 5 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام کیرن نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ڈیوڈ ملان کو 1 اور پھر جونی بریسٹو کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ معین علی بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیسن روئے 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایون مورگن 16 اور لیوس گریکوری 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم لیام لیونگ سٹون نے وکٹیں گرنے کے باوجود جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 42 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے تاہم شاداب نے اگلی ہی گیند پر انہیں پویلین واپس بھیج دیا، وہ 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مون سون بارشوں کا سب سے تگڑا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 3،3 محمد حسنین، حارث رؤف اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے معین خان کے صاحبزادے اعظم خان ڈیبیو کررہے ہیں ، پی سی بی کے مطابق اعظم خان ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 93 ویں کھلاڑی ہیں۔ اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ اور کیریبیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔ صہیب مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن حیران کن طور پر عثمان قادر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا، صہیب مقصود، محمد حسنین اور عماد وسیم ٹیم میں شامل ہیں۔ مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا 18 بار آمنا سامنا ہوا جس میں قومی ٹیم صرف 5 میں کامیاب ہوسکی جب کہ 11میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 2 میچ بے نتیجہ رہے۔

روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا، جہاز میں‌ سوار 19 مسافروں‌ کے ساتھ بڑا معجزہ ہو گیا




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
بجائے دھمکیاں دینے کے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال ہی دو جیل کیلئے میں بھی تیار ہوں اور میری قوم بھی تیار ہے، عمران خان کا خطاب
سائفر کی کاپی میرے پاس تھی غائب ہوگئی پتا نہیں کہاں گئی،سابق وزیراعظم نے سائفر کھوجانے کااعتراف کرلیا
امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
مجھے اکیلے بھی ان چوروں کیخلاف نکلنا پڑا تو میں سڑکوں پر نکلوں گا۔ جب کال دوں گا تو اس کے بعد واپسی نہیں ہو گی،عمران خان
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کالعدم قرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کو باعزت بری کر دیا
امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے،عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے توہین عدالت کیس، عمران خان کیساتھ آج کیس ہونیوالا ہے ۔۔۔؟
پی ٹی آئی نے لانگ مارچ پشاور کی بجائے کس شہرسے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،کھلاڑیوں کےلیے بڑی خبرآگئی
مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنےکی کوشش نہ کریں
مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کررہے،جیل توچھوٹی چیز جان دینے کو تیار ہوں، عمران خان


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
جاپانی جوڑے علیحدہ کیوں سوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ جاپانیوں کی عقل پر حیران رہ جائیں گے
ڈیم میں پانی کم ہوا تو 600 سال پرانی نوری مسجد خوبصورت گنبد سمیت صحیح سلامت سامنے آ گئی
مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی
بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!
تنخواہ بڑھانے سے انکار کردیا تو فکر نہ کریں… چند ایسے طریقے کمپنی تنخواہ میں اضافے پر خود مجبور ہوجائے
اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی

سپورٹس
17 سال بعد دورے پر آنیوالی ٹیم کو بغیر ٹرافی ، خالی ہاتھ کیسے بھیج سکتے تھے ، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کی بدترین فیلڈنگ ،کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے 2اہم کیچ ڈراپ کئے
فیصلہ کن ٹی20 میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز جیت لی
چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے
انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان باہر ہوگئے
نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔ نمونیا کے بعد ڈاکٹر ز نے ایک اور بڑی بیماری کی تشخیص کر لی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy