Sunday January 19, 2025

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر12.42 فیصد ہوگئی چینی، گھی، آٹا، دودھ، انڈے، سبزیوں سمیت 23 اشیاء مہنگی ہوگئیں۔

اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.42 فیصد پوگئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید0.41 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، چینی، گھی، آٹا، دودھ، انڈے، سبزیوں سمیت 23 اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 7 سستی ہوئیں۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید0.41 فیصد اضافہ ہوا، جس کے ساتھ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.42 فیصد ہوگئی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر، پیاز، چینی، لہسن ، آلو مہنگے ہوئے، انڈے، چاول، آٹا، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر 5 روپے 8 پیسے، پیاز 2 روپے 92 پیسے فی کلو، لہسن 5 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔

مون سون بارشوں کا سب سے تگڑا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 4 پیسے فی کلو اور گھی 20 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 816 روپے کا ہوگیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 102 روپے 67 پیسے اور انڈے 2 روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 7 اشیاء سستی ہوئیں، کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا ضروریہ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 کی بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا ہے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 950 روپے کردی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 روپے فی کلو کی قیمت پر ملنے والے گھی کی نئی قیمت 260 روپے مقرر کردی گئی۔

روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا، جہاز میں‌ سوار 19 مسافروں‌ کے ساتھ بڑا معجزہ ہو گیا

FOLLOW US