Sunday January 19, 2025

عامر خان کی طلاق کے بعد پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کا بیان سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ، کیاخبر آگئی ؟ جانیں

اسلام آباد:بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو کون نہیں جانتا ، اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر جو دھاک انہوںنے بٹھائی وہ کوئی اور نہ بٹھا سکا اور پھر اپنی اداکاری میں وہ جو سچائی کا تڑکا لگاتے ہیں وہ ایک الگ کمال ہے ۔ گزشتہ دنوں عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں بھی بے حدوائرل ہوئیں اور اب پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کا عامر خان سے متعلق بیان خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ ہوا کچھ یوں کہ میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کوئی ایسی خواہش جو آج تک پوری نہیں ہوئی اور کئی عرصے سے آپ انتظار کررہی ہوں کہ یہ خواہش پوری ہوجائے؟ سوال کے جواب میں اداکارہ نے عامر خان کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی۔ خیال رہے کہ ایک طرف پاکستان کی کئی اداکارائیں بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرچکی ہیں تو دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی بھی ہیں جو آفرز کے باوجود مختلف وجوہات کی بناء پر بالی وڈ کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں۔

لڑکا لڑکی تشدد کیس،عثمان مرزا کا بچنا مشکل ہو گیا گرفتار ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور جنسی زیادتی سمیت نئی دفعات شامل کر دی گئیں

امریکی ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو کی بنا پروٹوکول کی تصویر پر شہباز گل کا طنزیہ وار

FOLLOW US