Sunday January 19, 2025

جہلم میں دولہے میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچے، ویڈیو وائرل

جہلم : شادی کے موقعے پر آپ نے دولہے سج سنور کر یا تو گھوڑی پر چڑھتے دیکھے ہوں گے یا پھولوں سے سجی کاروں اور بگھیوں میں لیکن آج ملیے ایک ایسے دُولہے سے جو دُلہن لینے ہیلی کاپٹر پر چلا آیا۔جہلم میں دلہے نے نئی روایت کی بنیاد رکھ دی، دلہے میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے آنے والی بارات کا پھالیہ جم خانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔جس کے بعد دولہا اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے جسے خوب ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کے ساتھ شادی ہال لے جایا گیا۔

موقع ملا تو شاہ رخ خان کی یہ چیز میں چرا لوں گی، انوشکاشرما نے دل کی بات کہہ دی

اس سے قبل پچیس سالہ دولہا راجہ زبیر رشید جس کا تعلق آزاد کشمیر ہے، نے اپنی شادی پر ہیلی کاپٹر میں انٹری دی تھی۔اس دلہے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑھوئی کے گاؤں کجلانی سے ہے۔ اُن کی دلہن کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔ برطانیہ میں کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان بچوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کا ارمان لیے نہ صرف پاکستان آیا بلکہ شادی کے جشن کو نایاب بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی۔زبیر نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا چاہتے ہیں تاکہ اُن کی زندگی کا نیا سفر اور لمحات انمول بن سکیں۔ دولہے کے بڑے بھائی راجہ رؤف رشید جو برطانیہ میں ایک کاروبار سے وابستہ ہیں، نے بھائی کی فرمائش پوری کرنے کے لیے شادی پر ہیلی کاپٹر اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی سے کرائے پر حاصل کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت میں دلہن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری نے سب کو حیران کر دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب اس نے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دی۔

حکومت نے ایک اور ٹیکس لگا دیا ، ادویات مزید مہنگی ہوگئیں نئے ٹیکس سے ادویات کی قیمتوں میں مزید 11 فیصد اضافہ ہوگا

گاؤں کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچی تو سب حیران رہ گئے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما نے گزشتہ برس دسمبر میں کورٹ میرج کر لی تھی تاہم ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی کیونکہ بھارتی قواعد و ضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔

FOLLOW US