Monday January 20, 2025

اسلام آباد میں جوڑے کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مزید 25 افراد گرفتار کرلیے، یہ کون ہیں؟

اسلام آباد : تھانہ گولڑہ کی حدود میں جوڑے کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس نے پہلے سے گرفتار پانچ ملزمان کے 20 سے 25 رشتے داروں اور دوست احباب کو حراست میں لے لیا۔ انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کے مطابق پولیس کی جانب سے ان ملزمان کے رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھپ گئے تھے۔ ان افراد کی نشاندہی مرکزی ملزم عثمان ابرار سمیت دیگر ملزمان کے موبائلز اور لیپ ٹاپس میں موجود ویڈیوز اور تصاویر سے کی گئی تھی۔ پولیس نے اس شخص کے عزیزوں کو بھی حراست میں لیا جس نے اس وقت کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی جب گن پوائنٹ پر جوڑے کو برہنہ کیا جا رہا تھا۔ ان لوگوں کو تین روز تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنے والا ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کرواکے تفتیش میں شامل ہوگیا۔

عامر خان کو گنگولی کے گارڈز نے کیوں گھر سے نکالا۔۔ ویڈیو دیکھیں

افغانستان میں بھارت کی ڈبل گیم بے نقاب ہوگئی سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر2 بھارتی سی17 طیارے افغانستان پہنچے، بھارتی طیارے افغانستان میں اسلحے کی بڑی کھیپ اتار کر آئے۔ ذرائع

FOLLOW US