Monday January 20, 2025

عامر خان کو گنگولی کے گارڈز نے کیوں گھر سے نکالا۔۔ ویڈیو دیکھیں

کولکتہ:بالی ووڈ اداکار عامر خان2009 میں اپنی فلم ’3 ایڈیٹس‘ کی تشہیر کیلئے جب کولکتہ پہنچے تو انہوں نے سارو گنگولی سے ان کے گھر ملنے کی کوشش کی تو گارڈز نے عامر خان کو گھر سے نکال دیا۔ بھارتی کے نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان کی پورے بھارت میں کافی زیادہ فین فالوئنگ ہے ۔ اتنا مقبول ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کے گارڈز نے عامر خان کو کرکٹر کے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا تھا۔ یہ 2009 کی بات ہے جب عامر خان کولکتہ میں اپنی فلم 3 ایڈیٹس کی تشہیر کررہے تھے ۔ انہوں نے اس وقت کرکٹر کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ فلم کے سین کےمطابق انہوں نے خود کو گنگولی کے فین کے طور پر دکھانا تھا ۔اس حوالے سے جب عامر خان نے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو معاملہ بگڑ گیا ۔ دراصل عامر خان ایک فین کے طور پر کرکٹر کے ساتھ تصویر کلک کروانا چاہتے تھے ۔

افغانستان میں بھارت کی ڈبل گیم بے نقاب ہوگئی سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر2 بھارتی سی17 طیارے افغانستان پہنچے، بھارتی طیارے افغانستان میں اسلحے کی بڑی کھیپ اتار کر آئے۔ ذرائع

اداکار نے گھر میں داخل ہونے کیلئے کافی مشقت کی ، مگر گارڈز نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا ۔ بعد میں جب گنگولی کو پتہ چلا کہ عامر ان سے ملنے کیلئے آئے ہیں تو انہوں نے اداکار اور انکی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ اپنے گھر پر عشائیہ کیلئے مدعو کیا ۔ عامر پہلی ویڈیو میں فین کے طور پر گنگولی کے گھر میں داخل ہونے کی ہوشش کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسرے ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ان کے گھر پر ڈنر کرتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں اداکار عامر خان اور اور کرن راؤنے اپنی 15 سال پرانی شادی کو ختم کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا تھا ۔ادکار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، وہ فلم’ 3 ایڈیٹس‘ اور’ تلاش‘ کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گے

حریم شاہ شادی کے دعوے کو ثابت نہ کر سکیں، نئی ویڈیوز میں سیاستدانوں پر الزامات

FOLLOW US