Monday April 29, 2024

’کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے‘ مریم نواز کی شیئر کی ہوئی تصویر جعلی قرار محترمہ کا، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی۔ شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد :حکومت نے مریم نواز کی جانب سے کشمیر سے متعلق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر جعلی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ، اب کتنے پولیس اہلکار رکھنے کی اجازت ہو گی ؟ سب سے بڑی خبر

شہباز گل نے کہا کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ سروے میں کشمیریوں نے مسلم لیگ ن کو مقبول ترین جماعت قرار دیا، سینے پر گولیاں کھا نے والے بہادر کشمیری ووٹ کی حفاظت بھی کریں گے،عمران خان کا انتخابی نشان بلا نہیں چینی چور اور کشمیر فروش ہونا چاہیے،مسلم لیگ ن صرف مصلحت پسند جماعت نہیں رہی، حکومت آئی تو شاردہ میں یونیورسٹی بنائیں گے۔ انہوں نے شاردہ میں انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹا چور کوکوہالہ برج سے واپس بھیج دیں گے، لوگوں کو رمضان شریف میں آٹے چینی کیلئے قطاروں میں لگایا، پھر انگوٹھے پر سیاہی کا نشان لگایا کہ دوبارہ نہ آجائیں، عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی ،

ملک میں آج کہاں کہاں بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سنا دی

آٹا چوری اور کشمیر فروشی ہونا چاہیے، آرٹی ایس کا بٹن دبا کر سلیکٹرز کے ساتھ سازباز کرکے وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، وہ کیا جانے آزادی کیا ہوتی ہے؟بچہ بچہ کٹ مرے گا ، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، کشمیریوں کو آزادی کیا دلانی ہے پاکستان میں اس وقت بدترین قبضہ ہے، حق سچ کی بات کرنے والے صحافیوں کی آواز بند کردی جاتی ہے، ایسے لوگ کسی کو آزادی دلا سکتے ہیں؟ آزادی میں تو قبضہ مافیا کی موت ہے، انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کو آزادی نوازشریف کی قیادت میں ملے گی۔

FOLLOW US