Thursday May 16, 2024

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ، اب کتنے پولیس اہلکار رکھنے کی اجازت ہو گی ؟ سب سے بڑی خبر

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراءسے اضافہ سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، اب تک سپیکر ، ڈپٹی سپیکر سمیت سات وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس منگوائی گئی ہے۔ اضافی نفری واپس لینے کا فیصلہ آئی جی اسلام آبادکی وزیراعظم عمرا ن خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے ۔ایک وزیر کے پاس پانچ اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے جن میں سے تین کو واپس بلا لیا گیاہے یعنی اب دو پولیس اہلکار ہی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے تاہم چیئرمین سینیٹ کو دی گئی اضافی سیکیورٹی واپس نہیں لی جارہی ہے اور وہ یوں ہی برقرار رہے گی ۔شیریں مزاری اور پرویز خٹک سمیت متعدد وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

حریم شاہ شادی کے دعوے کو ثابت نہ کر سکیں، نئی ویڈیوز میں سیاستدانوں پر الزامات

گھر سے معروف ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ،زخم کے نشانات ،شہریوں میں خوف وہراس

FOLLOW US