Monday January 20, 2025

ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، لیکن آخر معاملہ کیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

راولپنڈی : عثمان مرزا کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور درندہ صفت شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے ، اس دوران خاتون ہاتھ جوڑ کر مسلسل معافیاں مانگتی دکھائی دیتی ہے تاہم پولیس نے سراغ لگایا اور اسے پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سی پی او محمد حسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات بھیجے جس کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ایئر پورٹ پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے حراست میں لیا ۔راولپنڈی پولیس کا کہناہے کہ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسے ملزمان کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔

بلاول بھٹو امریکہ روانہ، کشمیر الیکشن کا مورچہ کون سنبھالے گا؟ نام سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ حماد شاہ مانی یہ شخص لڑکی کی طلاق کروا کر خود شادی کرنا چاہتا تھا اور خواہش پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کو گمنام ویڈیو ملی تھی لیکن مہارت کے ساتھ ٹریس کرتے ہوئے اسے دھر لیا گیا ۔

جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ، اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات ،ملکی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

FOLLOW US