اسلام آباد : وفقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ماہ میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ، ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پر ڈالے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس کی بناء پر ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ میں شامل کیے جائیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں نوجوان جوڑے پر تشدد اور نازیبا ویڈیو کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے آج آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے ملاقات کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق استفسار کیا جہان آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام معاملے سے متعلق بریفنگ دی،
ملزمان لڑکی سے 13 لاکھ روپے لے چکے تھے،اسلام آباد ہراسگی کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
جس میں متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیانات اور پولیس کی تفتیش سے متعلق آ گاہ کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے ، وزیراعظم نے کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس کو کیس منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کی بھی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے، ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ ئیں ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچیں تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جب کہ سلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے بھی یقین دہانی کروائی کہ مقدمے میں نامزد یا ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
وفاقی ملازمین کی پنشن میں 10 فیصداضافے کانوٹیفکیشن جاری
انہوں نے بتایا کہ عثمان مرزا گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، متاثرین کی جانب سے شکایت درج نہ کروانے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں ، ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا، اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا جب کہ اب تک اس واقعہ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔