Tuesday January 21, 2025

اس کیس کو مثال بنایا جائے،وزیراعظم نے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے۔انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانب اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی تحقیقات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکے لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا ،واقعہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش، مفتی تقی عثمانی کا بھی موقف سامنے آ گیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمدکی گئی ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت 3 افرادکو گرفتار کر لیاتھا۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایاتھالوگوں نے روکنیکی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

فحش ویڈیو بھیجنے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

FOLLOW US