Tuesday January 21, 2025

ملتان کی گلی میں اکیلی چلتی لڑکی نے جب اجنبی آدمی کی خواہش پر موٹر سائیکل پر بیٹھنے سے انکار کیا تو اس نے کیا کیا ؟ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ملتان : خواتین کو کئی معاشی مسائل کے باعث باعزت رزق کی تلاش میں گھروں سے نکلنا پڑتا ہے لیکن کچھ درندہ صفت لوگ ان کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں راستے اور چوراہوں پر ہراساں کرتے ہیں جس کی مثالیں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار شخص تمام حدیں عبور کرتے ہوئے لڑکی کو نقصان پہنچانے تک چلا جاتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی اکیلی گلی میں چلتی ہوئی جارہی ہے اور پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص آتا ہے جو کہ لڑکی کے پا س آہستہ ہو کر موٹر سائیکل پر بیٹھنے کیلئے کہتا ہے ،

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص سے چاقو برآمد،مشکوک شخص گرفتار کرلیا گیا

لڑکی اسے نظر اندازکرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتا جس پر لڑکی پتھر اٹھا کر مارتی ہے ، پتھر کھانے کے بعد وہ سیدھا آگے نکل جاتاہے اور گلی میں مڑ جاتاہے لیکن وہ جانے کی بجائے واپس مڑ آتاہے اور لڑکی اسے دیکھ کر اپنا رخ دوسری جانب کرتی ہے اور تیزی سے چلتی ہے لیکن یہ درندہ صفت انسان اسے زور سے گردن پر تھپڑ مارتا ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتی ہے ۔ پنجاب پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مقامی پولیس متاثرہ لڑکی سے رابطے میں ہے،اس کوگرفتار کرنے کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔

FOLLOW US