Wednesday January 22, 2025

آزاد کشمیر کے انتخابات میں تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی والوں کو اپنی پارٹی کے امیدوار بھی نہیں ملے۔ فیصل کریم

 اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی والوں کو اپنی پارٹی کے امیدوار بھی نہیں ملے۔ مانگے تانگے پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ وہ کس آئیڈیالوجی کے تحت پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔ فواد چودھری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کے متعلق عمران خان کا بیانیہ یاد کریں

وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیار

اور یہ بھی یاد کریں کہ عمران خان شیخ رشید کے متعلق کیا کہتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر غریبوں کے بچوں کو ان کی قابلیت کے مطابق سرکاری ملازمتیں دیتی رہی ہے اگر یہ جرم ہے تو پیپلزپارٹی یہ جرم بار بار کرتی رہے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو اہم اداروں میں بٹھا دیا ہے۔ پٹرول، بجلی، گیس اور ادویات کی قیمتوں کا تعین بھی عمران خان کے مالی سہولت کار کر رہے ہیں۔\

FOLLOW US