Sunday January 19, 2025

سندھ حکومت کو شرمسار کرنا چاہتا ہوں،مستعفی ہونے کی اجازت دیں،فردوس شمیم نقوی نے وزیرا عظم کو خط لکھ دیا

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیرا عظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کے لئے اجازت طلب کرلی۔ نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے وزیرا عظم عمران خان کو خط لکھ کر سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی ہے۔ فردوس شمیم نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کرسندھ حکومت کو شرمسار کرنا چاہتا ہوں،مستعفی ہونے کی اجازت دیں،میر استعفیٰ سندھ حکومت کے آمارانہ طرز کو آشکار کردے گا۔ واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہ دینے پر احتجاجاً اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پاؤں پکڑنے کا بیان ، شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف سے اپنے بیان پر معذرت کر لی

عمران خان نے خاص سفارش پر مولانا فضل الرحمن کو ’ڈیزل ‘کہنا چھوڑدیا۔۔۔مولانا طاہر اشرفی کا انکشاف

FOLLOW US