Tuesday November 26, 2024

’لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا‘ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے خوشخبری سُنادی

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی جبری بندش یعنی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے جب کہ آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں اس کے علاوہ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100 فیصد بحال کی جا چکی ہے۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس لانا چاہتے تھے سابق وزیر اعظم شاہدخان عباسی کا انکشاف

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دیا تھا ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی ، تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے ، تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی ، تربیلا ڈیم میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے کچھ بجلی گھر مکمل صلاحیت سے کام نہیں کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے کچھ فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلی دستیاب ہے، لیسکو کو مقررہ طلب سی660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے ، مختلف شہری علاقوں میں 4 سے 6 جب کہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔

شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو لیک ۔ وزیرداخلہ نے کیاکہااوراآگے سے کیاجواب ملا؟

FOLLOW US