Saturday April 20, 2024

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ لیک آؤٹ ، سوشل میڈیا پر حل شدہ پرچہ 200روپے میں دستیاب

کراچی(نیو زڈیسک) دسویں جماعت سائنس گروپ کا طبیعات کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔ سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ آوٹ ہوگیا، اور سوشل میڈیا پر جگہ جگہ طبیعات کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔ دوسری جانب میٹرک بورڈ کی ناقص کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب کراچی کے بہت سے سینٹرز سے شکایات آئیں کہ انہیں دیر تک پرچہ بھی نہیں ملا۔ جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی اور گلشن حب شامل ہیں، تقریباً ساڑھے دس بچے تک کی اطلاعات تھیں کہ ان علاقوں میں قائم امتحانی مراکز میں تاحال امتحانی پرچے نہیں پہنچ سکے۔

لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ہمارے ہوتے ہوئے پاکستان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

FOLLOW US