Sunday January 19, 2025

گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد : گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی ، لاہور میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز تک مطلع ابر آلود رہے گا۔گزشتہ روزلاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب رہا۔ گرمی کے ستا ئے شہریوں کیلئے اچھی خبرہے کہ محکمہ موسمیات کی جا نب سے پنجاب کے بیشتر علاقوں، کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لیسکو کی جانب سے مون سون کے دوران بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات ترتیب دے دیئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بجلی سے متعلق دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار،قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاء الدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یا د رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ سال کراچی اور صوبہ سندھ میں مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں، جبکہ لاہور اور پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشیں معمول سے کم رہی تھیں۔ تاہم رواں سال مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ توقع سے زائد بارشوں کا امکان ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں متعلقہ ادارے پہلے ہی الرٹ ہو چکے، نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سوات جلسے سے قبل مریم اورنگزیب رسی سے لٹک گئیں،سیاحتی مقام پرسیرسپاٹے ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

FOLLOW US